تشدد اور بجلی کے جھٹکے؟ حافظ آباد میں سی آئی اے پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم جان سے گیا

حافظ آباد (پی این آئی)تشدد اور بجلی کے جھٹکے؟ حافظ آباد میں سی آئی اے پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم جان سے گیا، حافظ آباد میں سی آئی اے پولیس کے مبینہ تشدد سے زیرحراست ملزم جاں بحق ہوگیا ہے۔ مرنے سے پہلے اپنے ویڈیو پیغام میں لیاقت نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کرنے اور بجلی

کے جھٹکے دینے کا ا نکشاف کیا، واقعے کے خلاف لواحقین نے احتجاج کیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ لیاقت علی کو چوری کے الزام میں کچھ دن قبل سی آئی اے پولیس نے حراست میں لیا تھا۔لواحقین کا الزام ہے کہ دوران حراست پولیس کے تشدد سے لیاقت کی طبیعت خراب ہوئی تو پولیس اہلکار اس سے اسپتال لیکر آئے، لیکن حالت تشوتش ناک ہونے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ملزم کے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر اگر تشدد ثابت ہوا تو ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close