پسند کی شادی پر بیٹی کو چھری کی وار کر کے قتل کرنے والا باپ دو ماہ بعد گرفتار، اعتراف جرم کر لیا

لاہور (پی این آئی)پسند کی شادی پر بیٹی کو چھری کی وار کر کے قتل کرنے والا باپ دو ماہ بعد گرفتار، اعتراف جرم کر لیا۔لاہور ميں دو ماہ پہلے بیٹی کو غيرت کے نام پر قتل کرنیوالے باپ کو گرفتار کرليا گيا، ملزم عبدالرحيم نے سحر چوہدری کو پسند کی شادی کرنے پر چھريوں کے وار کرکے قتل کيا تھا۔لاہور کے

علاقے گارڈن ٹاؤن ميں سحر نامی لڑکی کے والدين نے اس کا نکاح انگلينڈ ميں مقيم شخص سے کيا ليکن مقتولہ نے 3 ماہ بعد ہی عثمان نامی نوجوان سے پسند کی شادی کرلی، جس پر والد نے طيش ميں آکر چھريوں کے وار کرکے بیٹی کی جان لے لی۔انویسٹی گیشن انچارج عاطف سندھو کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد 2 ماہ تک روپوش رہا ليکن بالآخر گرفتار کرليا گيا۔ ملزم نے پوليس حراست ميں اعتراف جرم بھی کرليا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close