دبئی میں کورونا وائرس سے کتنے پاکستانی جاں بحق؟ دیار غیر میں ہی سپرد خاک کر دیئے گئے

دبئی(پی این آئی)دبئی میں کورونا وائرس سے کتنے پاکستانی جاں بحق؟ دیار غیر میں ہی سپرد خاک کر دیئے گئے۔دبئی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی دبئی میں ہی تدفین کر دی گئی ہے۔اس ضمن میں ابوظہبی میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر نے کورونا

وائرس سے متاثرہ پاکستانیوں کو فری علاج اور ٹیسٹنگ سروس فراہم کرنے پر حکومت امارات کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 300 ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close