ترکی میں ڈکیتیاں کرنے والا گینگ حسن ابدال پولیس نے دھر لیا، ٹرالر اور لوڈڈ ٹرک چھینتے تھے

حسن ابدال(پی این آئی)ترکی میں ڈکیتیاں کرنے والا گینگ حسن ابدال پولیس نے دھر لیا، ٹرالر اور لوڈڈ ٹرک چھینتے تھے۔اٹک ميں حسن ابدال پوليس نے نيشنل ہائی وے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹرالرز اور لوڈ ٹرک چھيننے والا 5 رکنی ڈاکوؤں کا گينگ گرفتار کرليا ۔پولیس کے مطابق گرفتار مبینہ ملزمان حسن ابدال کی

حدود سے سريا اور گھی کے ٹرک چھينا کرتے تھے ۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کا سرغنہ ترکی میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان نےاراولپنڈی ڈویژن میں بڑی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔پولیس نے ملزمان سےکروڑوں روپےمالیت کاچھینا گیا سریا ٹرکوں سمیت برآمد کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close