ایک ہی شہر میں 2 خواتین سمیت 6 افراد کا اقدام خود کشی، کسی نے کالا پتھر کھا لیا تو کسی نے گندم میں رکھی جانے والی گولیاں

رحیم یارخان(پی این آئی)ایک ہی شہر میں 2 خواتین سمیت 6 افراد کا اقدام خود کشی، کسی نے کالا پتھر کھا لیا تو کسی نے گندم میں رکھی جانے والی گولیاں۔نواں کوٹ کی 20 سالہ روبینہ بی بی ،دڑی سانگی کی 18 سالہ عائشہ بی بی ،ڈہرکی کا 27 سالہ رضوان علی، خانپور کا 24 سالہ محمد آصف ،میاں چنوں کا 40 سالہ شہزاد

اور ریلوے پولیس چوکی کے 40 سالہ محمد کاشف نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں اور مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر اور گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لی حالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close