بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ٹیکس ختم کرنا چاہئے،میاں طارق جاوید

جہلم(طارق مجید کھوکھر)بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ٹیکس ختم کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے چیئرمین میاں طارق جاوید نے کیا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک میں معاشی ترقی لا کر ملک کی معیشت کو مستحکم

کرنا چاہئے ہیں جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی جب اپنا سرمایہ پاکستان لیکر جانا چاہتے ہیں تو ان پر ٹیکسز اتنی بھرمار ہوتی ہے کہ وہ صنعت لگانے کی بجائے اپنا سرمایہ واپس منتقل کرکے اپنے اس ملک میں جہاں وہ مقیم ہیں وہاں واپس آ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایسے قوانین بنائے کہ وہ اپنے ملک پاکستان میں آکر ناصرف اس ملک کی معیشت کو مستحکم کر سکیں بلکہ یہاں صنعتیں لگا کر صنعتی انقلاب لا سکیں جس سے ناصرف نوجوان نسل میں بیروزگاری ختم ہوگی بلکہ ملک کی معیشت کو بھی استحکام ملے گا۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک سے آنیوالے تمام پاکستانیوں کو ایئر پورٹ پر احترام اور عزت دی جائے جبکہ پاکستان کے تمام محکموں میں ان کے جائز اور قانون کے مطابق کام ترجیحی بنیادوں پر ہونے چاہئے جس کے لیے وفاقی حکومت کو ایک مناسب حکمت بنا کر پاکستان کے تمام صوبوں کو اس کا پابند بنانا ہوگا تبھی بیرون ممالک سے لوگ سرمایہ لا کر پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔اسی طرح پاکستان میں سینیٹ ، قومی اسمبلی اورتمام صوبوں میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی نشستیں ہونی چاہئے جن پر وہ انتخابات میں حصہ لیکر کامیاب ہو کر پاکستان کی خدمت کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کر سکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close