جہلم، تھانہ دینہ کی بڑی کا رروائی 3مقدمات ٹریس،تمام مال مسروقہ برآمد

جہلم(طارق مجید کھوکھر)جہلم پولیس تھانہ دینہ کی بڑی کا روائی،3مقدمات ٹریس 100فیصد ریکوری، زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کے لیے محمد اکرم ڈی ایس پی صدر سرکل کی نگرانی میں 3زیر تفتیش مقدمات میں 100فیصد ریکوری عمل میں لائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر نثار احمد SHOتھانہ

دینہ،سب انسپکٹر مطلوب حسین انچارج چوکی سٹی دینہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر نعیم اقبا ل تھانہ دینہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ارسلان یسیٰن تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات۔ مقدمہ نمبر 564مورخہ 24-12-2019بجرم 457/380/411ت پ تھانہ دینہ ۔ مقدمہ نمبر 100مورخہ 01-03-2020بجرم 379/411ت پ تھانہ دینہ۔ مقدمہ نمبر 287مورخہ 22-05-2020بجرم 457/380/411ت پ تھانہ دینہ میں مطلوب نامعلوم ملزم علی حید ر ولد محمد انورساکن ضلع منڈی بہاؤالدین حال مقیم لیاقت ٹاؤن دینہ جہلم کو جدید سائنٹیفک طریقوں سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزم نے تینوں وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مال مسرقہ بھی برآمد کروایا۔ مال مسرقہ میں نقدی تقربیاً63ہزار روپے، سیمنٹ کی بوریاں 80عدد، کپڑا (از قسم فینسی ملبوسات اوگرم کمبل)مالیت 60ہزار روپے، ایک عدد بکری مالیت 30ہزار روپے،الیکٹرانک کا سامان اور کاسمیٹکس کا سامان شامل ہے۔ مال مسرقہ کی کل مالیت تقربیاً 2لاکھ سے زائدہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close