کراچی پولیس نے کورنگی مہران ٹاؤن کے علاقے سے کروڑوں روپے بھتہ لینے کے ملزم شاہد کو دھر لیا

کراچی(پی این آئی)کراچی پولیس نے کورنگی مہران ٹاؤن کے علاقے سے کروڑوں روپے بھتہ لینے کے ملزم شاہد کو دھر لیا۔کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق گرفتارملزم شاہد کروڑوں روپے بھتہ وصول کرنے میں

ملوث ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں مختلف تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ایس ایس پی عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزم سے وہ موبائل فون بھی برآمدکیا گیا ہے جس سے بھتے کیلئے پیغامات بھیجنے جاتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سے برآمد موبائل فون فارنزک کیلئے بھیجا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close