کراچی(پی این آئی)بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ کا سپمل لینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا، ریزلٹ آنے تک احتیاط کرنے کی ہدایت، دنیا بھر سے وطن واپس آنے والے پاکستانی مسافروں کیلئے آج سے حکومت کی کورونا وائرس کی نئی پالیسی کا اطلاق کردیا گیا ہے۔آج پاکستان پہنچنے والی فلائٹوں کے
مسافروں کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ لینے کے بعد گھر بھیجنا شروع کردیا گیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے ٹیسٹنگ کے عمل کو تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔وطن واپس لوٹنے والے تمام مسافروں کی ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کی اسکیننگ اور طبی معائنے کے بعد ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے سیمپل حاصل کیے جا رہے ہیں جس کے بعد تمام مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی پہنچنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 708 کے تمام 240 مسافروں کے ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل حاصل کرلیے گئے ہیں اور ٹیسٹ کے نمونے دینے والے تمام مسافروں کو خود کو اپنے گھروں میں قرنطینہ اختیار کرنے کی یقین دہانی کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق آج دوپہر سعودی ایئرلائن کی پشاور پہنچنے والی پرواز ای وی 792 کے مسافروں کو بھی ٹیسٹ سیمپل لینے کے بعد گھر بھیجا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں