شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور، لاہور ہائیکورٹ نے 17جون تک نیب کو گرفتاری سے روک دیا

لاہو(پی این آئی)شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظور، لاہور ہائیکورٹ نے 17 جون تک شہباز شریف کو گرفتاری سے روک دیا، لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی 17 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے قائد حزب اختلاف کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس طارق

عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کر رہا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا درخواستگزار شہباز شریف کہاں ہیں ؟ جس پر وکیل امجد پرویز نے کہا شہباز شریف کمرہ عدالت میں موجود ہیں اور کینسر کے مریض ہیں۔ عدالت نے پھر استفسار کیا کیا آپ کو گرفتاری کا خدشہ ہے۔ شہباز شریف کے وکیل نے کہا نیب نے جو جو ریکارڈ مانگا وہ دے دیا پھر بھی نیب گرفتاری کے لیے بے تاب ہے۔وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا، دوران ریمانڈ شہباز شریف کو رمضان شوگر ملز کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا، نیب 63 دن کے ریمانڈ میں تفتیش کرتی رہی۔

close