کویت حکومت نے کورونا بحران کے دنوں میں نجی کمپینوں کو کارکنوں کی تنخواہین آدھی کرنے کی اجازت دے دی

کویت(پی این آئی)کویت حکومت نے کورونا بحران کے دنوں میں نجی کمپینوں کو کارکنوں کی تنخواہین آدھی کرنے کی اجازت دے دی، کویتی حکومت نے پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا، قانون میں ترمیم کے بعد تنخواہوں میں 50فیصد کمی کی اجازت دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق

کویت نے نجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد تک تنخواہوں میں کمی کی اجازت دینے کے لیے قانون محنت میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان پارلیمنٹ نے بتایا ہے کہ نجی اداروں سے متعلق قانون محنت میں ترمیم کرکے وہ کمپنیاں جو جو کورونا بحران سے متاثر ہوئی ہیں اس بات کی اجازت دی جائے گی کہ وہ ملازمین کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے بحران کے زمانے میں تنخواہیں 50 فیصد تک کم کرسکتی ہیں۔اس سلسلے میں حکومت نے قانون محنت میں ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ کی مالیاتی کمیٹی کے حوالے کردیا ہے۔ جس کی منظوری کے بعد ترمیم ریاست کے مقرر کردہ حفاظتی اقدامات کے وقفے پر مؤثر ہوگی جبکہ ترمیم پر عمل درآمد نئے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کا دورانیہ ختم ہوتے ہی غیر مؤثر ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق قانون محنت میں ترمیم کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ میں وزیر محنت کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ کورونا کی وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات و تدابیر کے باعث آجروں کو اجیروں کی تنخواہ میں کمی کی اجازت دے دیں۔ترجمان کے مطابق حفاظتی تدابیر کے زمانے میں بعض کمپنیوں کا کام مکمل طور پر اور بعض کا جزوی طور پر معطل رہا ہے، کویتی کابینہ تنخواہوں میں کمی کے دورانیے کا تعین کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close