اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں شہریوں نے دو ڈاکو قابو کر لیے، پولیس کے حوالے

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں شہریوں نے دو ڈاکو قابو کر لیے، پولیس کے حوالے، اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات مقامی افراد نے ناکام بنا دی ۔ذرائع کے مطابق بدھ کی شام جاپان روڈپرواقع علاقہ کنگوٹہ سیداں میں موٹرسائیکل سواردو ڈاکوؤں نے سادات

کریانہ سٹور کو لوٹنے کی کوشش کی ۔ اہل علاقہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو قابوکرلیا جنہیں بعدازاں ایس ایچ او لوہی بھیر سب انسپکٹر شاہد زمان کے حوالے کر دیا گیا۔ مقامی افرادکے مطابق ڈاکوؤں نےاپنی جان بچانے کیلئے فائرنگ بھی کی لیکن لوگوں نے جان کی پرواہ کئے بغیر ڈاکوؤں کو پکڑلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close