کباڑیئے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ساتھ کباڑیئے پر پستول تان لیا، رقم چھین کر فرار

قطب پور(پی این آئی)کباڑیئے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ساتھ کباڑیئے پر پستول تان لیا، رقم چھین کر فرار۔رضوان کباڑئیے نے اپنے ساتھی دکاندار نیازکباڑئیے پر مبینہ طور پر شراب نوشی کے بعد پسٹل تان لیا اور غلیظ گالیاں دیتے ہوئے دھمکی دی کہ تم میری سامان چوری اور منشیات فروشی کی مخبریاں پولیس کو

کرتے ہواس دوران ملزم کے ساتھی نے نیاز کباڑئیے سے رقم بھی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔اطلاع پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم رضوان کو گرفتار کر کے 5لیٹر دیسی شراب بھی برآمد کر لی۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close