پشاور کے علاقے ہشت نگری میں نکاح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر ایکشن، دولہا سمیت 3 گرفتار کر لیے گئے

پشاور(پی این آئی)پشاور کے علاقے ہشت نگری میں نکاح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر ایکشن، دولہا سمیت 3 گرفتار کر لیے گئے،تھانہ گلفت حسین شہیدپولیس نے نکاح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر دولہا سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں

ہشت نگری کارہائشی اصغر خان اپنے نکاح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کررہاہے ویڈیو میں اسکے بھائی اور دوست کو بھی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیاتھا ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی ایس پی عتیق شاہ اورایس ایچ ا و تھانہ گلفت حسین شہید وارث خان نے کارروائی کرتے ہوئے اصغر خان ٗارشد اور مہرا ن کو گرفتارکرکے مقدمات درج کر لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close