راولپنڈی کے علاقے نمک منڈی میں آگ بھڑک اٹھی 20 سے زائد دکانوں میں لاکھوں کا کپڑا اور روئی جل کر خاکستر

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی کے معروف کاروبا ری مرکز راجہ بازار کی ملحقہ نمک منڈی میں آگ بھڑک اٹھی،جس نے آناً فاناً20سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور روئی جل کر راکھ ہو گئی، ایک شخص بھی آتش زدگی کی زد میں آکر بری طرح جھلس گیا۔ رات تین بجے

لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو 1122کی معاو نت کے لیے ضلع اٹک، تحصیل مری اور تحصیل گو جر خان سے فائر ٹینڈز مدد کے لیے طلب کر لیے گئے،ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالر حمان نے میڈیا کو بتایا کہ روئی کی چار سے پانچ دکانوں میں آگ لگی ،جو پھیلتی گئی اور اس نے کپڑ ے اور روئی کی کئی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو اہلکارکئی گھنٹے کی کوششوں سے آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو ئے، بڑے پیمانے پر کاٹن کی وجہ سے آگ دوبارہ سلگ اٹھتی رہی جس پرقابو پانے کےلیے 100سے زائد ریسکیو اہلکار مصروف عمل رہے۔۔۔۔۔۔

close