گلگت بلتستان(پی این آئی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، بیگمات کے نام پر پیسے بٹورنے والے 8 افسر گرفتار۔گلگت بلتستان میں گزشتہ 8 سال سے بیگمات کے نام پر بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے پیسے وصول کرنیوالے 42 سرکاری اہلکاروں اورعہدیداروں میں سے 8 کو ایف آئی اے کی ٹیم نے گلگت سے
گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں،باقی ماندہ آفیسرز کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ملزمان میں محکمہ تعلیم، صحت اوراے جے پی آر سے گریڈ 17 سے لیکرگریڈ 21 تک کے 42 آفیسرز شامل ہیں جو اپنی بیگمات کے نام پر8 سال میں 42 لاکھ سے زائد رقم وصول کرچکے ہیں، ایف آئی اے ٹیم نے نادرا ریکارڈ اور بی آئی ایس پی ریکارڈ کی مدد سے ملوث افسران کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حالیہ ماہ محکمہ تعلیم، صحت اور پولیس سمیت نجی بینک کے گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے عہدیداروں سے تقریباً 7 لاکھ روپے ریکوری کی گئی جبکہ ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں، وصول شدہ رقم بی آئی ایس پی پروگرام کے اکائونٹس میں جمع کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں