کراچی، ماں کے ہاتھوں بیٹی قتل، دروازہ شدید زخمی ساس نے کھولا، بیوی کی لاش بستر پر تھی، داماد نے بیان ریکارڈ کرا دیا

کراچی(پی این آئی)کراچی، ماں کے ہاتھوں بیٹی قتل، دروازہ شدید زخمی ساس نے کھولا، بیوی کی لاش بستر پر تھی، داماد نے بیان ریکارڈ کرا دیا۔کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں ماں کے ہاتھوں مبینہ طور پر بیٹی کے قتل کے معاملے پر مقتولہ نزہت کے شوہر شہریار نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔شہریار نے

پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات جب گھر آیا تو دروازہ میری ساس نے کھولا تھا اور میری ساس اس وقت شدید زخمی حالت میں تھیں اور میری بیوی کی لاش بستر پر موجود تھی۔کراچی کے علاقے رضویہ میں مبینہ طورپر 70 سالہ بزرگ خاتون کے ہاتھوں بیٹی کا قتل معمہ بن گیا، پولیس نے واقعے کی نئے سرے سے تفتیش شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ماں بیٹی اور داماد رضویہ میں واقع فلیٹ میں رہائش پذیر تھے ، مقتولہ نزہت اور شہریار کی شادی ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی وقارالنساء اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close