چھوٹے بھائی 9 سالہ ریحان سے پستول سے گولی چل گئی، بڑا بھائی 11 سالہ حیدر موقع پر جاں بحق، گھر والوں کا کارروائی سے انکار

لاہور(پی این آئی)چھوٹے بھائی 9 سالہ ریحان سے پستول سے گولی چل گئی، بڑا بھائی 11 سالہ حیدر موقع پر جاں بحق، گھر والوں کا کارروائی سے انکار،صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے برکی میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں گولی چلنے سے بڑا بھائی جاں بحق ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 9 سالہ ریحان نے اپنے تایا

کی پستول پکڑی ہوئی تھی، 11سالہ حیدر نے اپنے چھوٹے بھائی سے پستول لینے کی کوشش کی تو گولی چل گئی، حیدر پیٹ میں گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ گولی لگنے سے 11 سالہ حیدر ہلاک ہوا، گولی 9سالہ ریحان کی انگلی سے چھوتی ہوئی حیدر کے پیٹ میں لگی، 9 سالہ ریحان بھی انگلی پرگولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے حیدر کا پوسٹمارٹم اور قانونی کاروائی سے انکار کر دیا واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں