بہاولپور(پی این آئی)
پنجاب کے ضلع بہاولپور میں سفاک ملزم کی جانب سے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اس کی معصوم بچی کو قتل کر دیا گیا۔بہاولپور پولیس کے مطابق بہاولپور کے علاقے موسیٰ کالونی میں
خاتون کومبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم خاتون کی کم سن بچی کوقتل کر کے فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے اس کے شوہر کے بھانجے نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، ملزم اس کو شادی کے لیے کہتا تھا۔نور نواز نامی شخص نے اپنے ماموں کے گھر میں گھس کر ممانی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور 3 سالہ کزن کو زمین پر پٹخ کر ٹب میں ڈبو کر قتل کر دیا۔بہاولپور کے تھانہ بغداد الجدید میں خاتون کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں