باپ نہیں جانور، فٹ بال کے کھلاڑی نے 5 سالہ بیٹے کو گلا گھونٹ کر مار دیا، کورونا میں مبتلا تھا،خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

ترکی(پی این آئی)باپ نہیں جانور، فٹ بال کے کھلاڑی نے 5 سالہ بیٹے کو گلا گھونٹ کر مار دیا، کورونا میں مبتلا تھا، خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ترکی کے ایک فٹبال کھلاڑی نے اپنے پانچ سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، قاتل نے لوگوں کو بتایا تھا کہ بچہ کورونا وائرس میں مبتلا تھا، ملزم نے 11دن بعد خود کو

پولیس کے حوالے کردیا۔کورونا وائرس کی جان لیوا وبا نے پوری طرح سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، ان حالات میں بھی ترکی سے دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے ایک فٹبال کھلاڑی کیوہر ٹوکٹاس نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا ہے، فٹ بالر نے کہا کہ اس نے اپنے بچے کو23اپریل کو ہی مار دیا تھا جو دن ترکی میں بچوں کیلئے منایا جاتا ہے۔کورونا وائرس قہر کے درمیان ترکی سے دل دہلادینے والی خبر سامنے آئی ہے ۔ ترکی کے افسران نے ایک سابق سینئر فٹ بالرکیوہر ٹوکٹاس کو گرفتار کیا گیا ہے ، جس نے کورونا وائرس کا علاج کرا رہے اپنے پانچ سال کے بیٹے کو قتل کرنے کی بات کا اعتراف کرلیا ہے۔کیوہر نے کہا کہ بیٹے کا گلا گھونٹنے کے بعد اس نے مدد کیلئے قریبی لوگوں کو بلایا اور کہا کہ بچہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے جس پر بچے کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں اس کی دو گھنٹے کے اندر ہی موت واقع ہوگئی۔ملزم کیوہر ٹوکٹاس نے اس واقعہ کے گیارہ دن بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے چار مئی کو اپنے بیٹے کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔فٹ بالر نے کہا کہ اس نے بچہ کو اس لئے ماردیا کیونکہ وہ اس سے پیار نہیں کرتا تھا، وہ پولیس کے پاس گیا، کیونکہ یہ گھناؤنی حرکت کرنے کے بعد اس کو گھٹن محسوس ہورہی تھی، اور اس کا ضمیر اسے ملامت کررہا تھا۔یاد رہے کہ کیوہرٹوکٹاس فی الحال ایمچیور لیگ کی ٹیم بورسا ییلدیریمسپور کی جانب سے کھیلتے ہیں، اس سے پہلے سال 2008-2009کے درمیان وہ ہاسیٹیپپو کی جانب سے کھیلے تھے جو ترکی کی سب سے بڑی لیگ کا بڑا کلب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close