پشاور( پی این آئی)پشاور کے بڈابیر تھانے کی حدود میں بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سامان پکڑا گیا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ بڈھ بیر کی حددد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے گزشتہ روزڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کو اطلاع
ملی تھی کہ غیر ملکی نان کسٹم پیڈ اشیاء کے سمگلنگ میں ملوث افرادکسی بھی وقت غیر قانونی طور پر در آمد شدہ غیر ملکی سامان ہیر آئل اور دیگر اشیاء سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پرایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلال مہمند نے ناکہ بندی کے دوران غیر ملکی اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، جس کے مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، سمگلنگ میں ملوث افراد نے غیر ملکی اشیاء ملکی خزانہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کئے بغیر سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ، برآمد شدہ اشیاء ضروری کارروائی کے بعد کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی وصولیابی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفیسر جاوید اختر کے حوالہ کر دیا گیا ہے،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں