کراچی(پی این آئی)ککراچی میں منگھو پیر پولیس نے گندے پانی سے بھرے ٹینکر پکڑ لیے، 11 ملزمان بھی گرفتار، ڈی آئی جی پی ویسٹ کیپٹن (ر) عاصم خان کی خصوصی ہدایت پر منگھوپیر پولیس نے مضرصحت پانی سپلائی کرنے والے واٹر ٹینکروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 11 واٹر ٹینکرز جوکہ ساکران
بلوچستان سے مضرصحت آلودہ پانی لاکر منگھوپیر اور گردونواح کے علاقوں میں سپلائی کررہے تھے ،قبضے میں لے لئے جن میں سے 7 واٹرٹینکر آلودہ/گندا پانی سے بھرے ہوئے جبکہ 4 واٹر ٹینکرز مین لائن سے پانی چوری میں ملوث تھے، پولیس نے 11 ملزمان چند ویک ولد منظور،وسیم ولد نسیم،یاسر ولدسمروز،لیاقت ولد خان زیب،رفاقت ولد سلطان،محمد راشد ولد شکور،محمد ایاز ولد بادشاہی،ایوب ولد نوراللہ، قادرخان ولد غلام دستگیر،سلمان ولداسلام اور عالمگیرولدلعل زادہ کوگرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات نمبرز 250/20 20 – 251/20 20 – 252/20 20 – 255/20 20 درج کر لیے، انفارمیشن سیل ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کے اعلامیے کے مطابق ویسٹ زون کے علاقوں منگھو پیر،سعیدآباد اور ارد گرد کے علاقوں میں مضرصحت پانی کی سپلائی کی شکا یات پر ڈی آئی جی ویسٹ نے پولیس کو سخت ہدایت دی ہیں کہ ایسے واٹر ٹینکرز جوکہ ساکران اور بلوچستان کے علاقوں سے مضر صحت پانی اور چوری کا پانی لاکر سپلائی کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے جس پر منگھوپیر پولیس نے کا ر روائی کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں