کراچی میں اسلحہ سمیت ملزمان گرفتار، چوری کی موٹر سائیکلیں برآمد، مالکان رابطہ کریں

کراچی (پی این آئی) کراچی میں اسلحہ سمیت ملزمان گرفتار، چوری کی موٹر سائیکلیں برآمد، مالکان رابطہ کریں،عزیز بھٹی پولیس نے ریلوے کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے ملزم آصف لانیاں کوگرفتار کر لیا، ملزم پر گلشن اقبال گیلانی اسٹیشن کے قریب ریلوے کی زمینوں پر اپارٹمنٹس اور دیگر تعمیرات کا بھی الزام

ہے،اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل لیاری نے تین موٹر سائیکل لفٹرز علی رضا،یونس اور فیصل عرف چلی کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے چوری کی گئی دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے ملزم علی محمد کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے 1500گرام چرس ،نقدی اور موبائل فون برآمد کر لیا،عوامی کالونی پولیس نے تین ملزمان محب حسن،عظیم اور شمروز عرف شانی کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے تین پستول برآمد کر لیئے،لانڈھی پولیس نے دو منشیات فروشوں فراز حسین اور شہریار شریف کو گرفتار کر کے 200گرام چرس برآمد کر لی،کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز شان محمد اور روزی خان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دو پستول برآمد کر لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close