پشاور پولیس نے منشیات فروشوں، اسمگلروں کو ٹارگٹ کر لیا، 7 کے خلاف کارروائی، منشیات و اسلحہ برآمد

پشاور(پی این آئی)پشاور پولیس نے منشیات فروشوں، اسمگلروں کو ٹارگٹ کر لیا، 7 کے خلاف کارروائی، منشیات و اسلحہ برآمد،پشاورپولیس نے منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کیخلاف کریک ڈائون میں مزید تیزی لاتے ہوئے 7افراد کو گرفتار کر لیا، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے

میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر6کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے جن کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطرمنشیات فروش افراد کے خلاف جاری کریک ڈا¶ن میں مزید تیزی لاتے ہوئے7 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ بڈ ھ بیر محمد بلال نے پولیس ٹیم کے ہمر اہ ناکہ بندی پر ایک مشکوک موٹرکار نمبری 1874 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے4 کلو گرام چرس برآمد کر کے 3ملزمان بشیر اللہ ولد خیال ،امین اللہ ولد خواس اور شیر محمد ولد یوسف کو گرفتارکر لیا ، اسی طرح تھانہ متھرا پولیس نے گڑھی شیر داد میں منشیات فروش شاکر ولد خانم اللہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد ، جبکہ تھانہ ریگی پولیس نے تین ملزما ن فاروق،عبد البصیر اور اشد حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے، گرفتار ہونے والے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔اسی طرح تھانہ متنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران ایک مسلح مشتبہ ملزم نیاز علی ولد سبز علی سکنہ بڈھ بیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ ایک ضرب کلا شنکوف، دو عدد سپیر میگزین اور 100 عدد کارتوس برآمد کر لی گئی،تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close