سیالکوٹ میں 5بہن بھائیوں اور ماں باپ کو زندہ جلانے کا ملزم پکڑا گیا، والد کے ڈانٹنے پر غصہ آ گیا تھا

سیالکوٹ(پی این آئی):سیالکوٹ میں 5 بہن بھائیوں اور ماں باپ کو زندہ جلانے کا ملزم پکڑا گیا، والد کے ڈانٹنے پر غصہ آ گیا تھا،پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں اپنے والدین اور 5 بہن بھائیوں کو آگ لگانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے والد کے ڈاٹنے پر گھر کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، واقعے میں

5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق ڈسکہ کے محلہ گلہ شیخاں والا میں علی حمزہ نامی ملزم نے 22 اپریل کو رات کے وقت تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔آگ سے جل کر ملزم کے والد اشرف اور والدہ یاسمین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 5 بہن بھائیوں کو زخمی حالت میں لاہور میو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اسپتال میں ملزم کی بہن فوزیہ، ثوبیہ اور بھائی حیدر بھی جانبر نہ ہوسکے۔…….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں