نیویارک(پی این آئی) امریکہ میں کورونا کے خلاف نبرد آزما پاکستانی ڈاکٹر نیاز علی کورونا کا نشانہ بن کر جاں بحق، تعلق رحیم یار خان سے تھا،کورونا کا شکار مریضوں کا علاج کرتے ہوئے ڈاکٹر نیاز علی خود زندگی کی بازی ہار گے ، انکا تعلق رحیم یار خان سے تھا ،مرحوم چائلڈ سپیشلسٹ تھے اور 1974 سے
امریکہ میں مقیم تھے ، وہ نیوجرسی میں ایک مقامی ہسپتال میں خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ نیویارک کے علاقہ بروکلین میں بھی ایک کلینک پر کچھ دنوں کے لئے مریضوں کا علاج کرتے تھے ، وہ لاہور کی معروف سماجی شخصیت اور انجمن آرائیاں پاکستان کے صدر میاں محمد سعید کے برادر نسبتی بھی تھے ، انہیں نیوجرسی کے مقامی ہسپتال میں سپرد خاک کردیا گیا۔…..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں