کراچی(پی این آئی)کراچی میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 291 گرفتار،کراچی: پولیس نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 291 افراد کو گرفتار کرلیا۔کراچی پولیس کے مطابق 40 روز کے دوران صوبے بھر میں
گرفتار ملزمان کی تعداد 10 ہزار 300 سے زائد ہوگئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے جب کہ 5 ہزار 700 سے زائد افراد گرفتار ہوئے ہیں۔سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن پورے رمضان جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور اس دوران صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی بھی رہے گی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 417 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں