رمضان میں شیطان بند لیکن قاتل آزاد، کراچی میں 25 سالہ خاتون کی لاش پانی کے ٹینک سے برآمد

کراچی(پی این آئی)رمضان میں شیطان بند لیکن قاتل آزاد، کراچی میں 25 سالہ خاتون کی لاش پانی کے ٹینک سے برآمد،کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک 11 میں 25 سالہ خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا اور لاش کو پانی ٹینک میں پھینک دیا گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خاندانی دشمنی کا معلوم

ہوتا ہے۔کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 11 میں گھر سے پانی کے ٹینک سے 25 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے، موت کی اصل وجہ لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد واضح ہو سکے گی۔پولیس کے مطابق مرنے والی خاتون کی شناخت 25 سالہ فوزیہ زوجہ محمد اسحاق کے نام سے ہوئی ہے اور لاش کی اطلاع پولیس اور ریسکیو اداروں کو محمد اسحاق نے دی۔محمد اسحاق کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق مقتولہ فوزیہ سے اس کی تیسری شادی تھی۔مقتولہ کا شوہر پیشے سے کباڑی ہے اور محمد اسحاق کے گھر والے اس شادی سے خوش نہیں تھے۔واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قتل کا مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close