لاہور(پی این آئی)رائے ونڈ، 5 سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ظالموں کے ہاتھ روکے نہ جا سکے، رائیونڈ کے نواحی علاقے وتنا پنڈ میں مبینہ زیادتی کے بعد 5 سالہ بچے کو قتل کر کے لاش کو کھتیوں میں پھینک دیا گیا۔5 سالہ بچے کی لاش کھتیوں میں ملنے کی اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد ،ایس پی صدر سید
غضنفر علی شاہ،ایس ڈی پی او رائیونڈ اور دیگرافسران جائے وقوعہ پرپہنچے جہاں فرانزک و تفتیشی ٹیمیں اور تحقیقاتی اداروں نے موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ایس پی صدر غضنفر علی شاہ نے ایس ایس پی آپریشنز کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بچہ شام کے وقت گھر سے کھیلنے نکلا تھا، بچے کی لاش گھرسے کچھ دور کھیتوں سے ملی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں، شبہ ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں