جہلم تھانہ سول لائن پولیس نے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا

جہلم(طارق مجید کھوکھر) تھانہ سول لائن پولیس نے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا، تھانہ سول لائن میں دن دیہاڑے نوجوان کے قتل پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سول لائن سب انسپکٹر محمد عمران کو ملزم کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا۔ سب انسپکٹر محمد عمران ایس ایچ او تھانہ سول لائن، اسسٹنٹ

سب انسپکٹر غلام مجتبیٰ تھانہ سول لائن، ہارون خالد ہیڈکانسٹیبل اور اظہر عباس ہیڈکا نسٹیبل نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ روزقبل قتل کے مقدمہ نمبر 148مورخہ 24-04-2020بجرم 302/34/109ت پ تھانہ سول لائن کا مرکزی ملزم حیدر خان ولد منظور حسین سا کن ساحل کالونی جہلم کو جدید سائنٹیفک طریقوں سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے جہلم پولیس کی کاوش کو سراہا۔۔۔۔

آسمان گرا، نہ زمین پھٹی، نئے کپڑوں اور جوتوں کا لالچ حیدرآباد 9 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

ظلم کی انتہا، کراچی، شوہر اور ساس نے پیٹرول ڈال کر بہو کو آگ لگا دی، بچنا مشکل

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close