رمضان المبارک میں بھی خونریزی نہ رکی،فیصل آبادمیں چچا، بھتیجے سمیت 3افراد قتل کر دئیے گئے

فیصل آباد (پی این آئی)رمضان المبارک میں بھی خونریزی نہ رکی، فیصل آباد میں چچا، بھتیجے سمیت 3 افراد قتل کر دئیے گئے،فیصل آباد میں جائیداد کے تنازعہ پر چچا اور بھتیجے کے مابین جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔فیصل آباد کے علاقے

ڈجکوٹ میں اسلم نامی شخص نے دکان میں بیکری بنا رکھی تھی جس کی ملکیت پر اس کا اپنےچچا سے تنازعہ تھا۔واقعے والے دن چچا ارشد بیکری پر آیا ، اس دوران ان دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سےچچا اور بھتیجا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ بیکری ملازم وسیم اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول وسیم کے بھائی کی درخواست پر 3 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں