گھریلو ناچاکی کا خوفناک انجام، حافظ آباد میں بیوی نے ڈنڈے مار کر شوہر کو قتل کر دیا

حافظ آباد (پی این آئی)گھریلو ناچاکی کا خوفناک انجام، حافظ آباد میں بیوی نے ڈنڈے مار کر شوہر کو قتل کر دیا،پنجاب کے شہر حافظ آباد میں بیوی نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر شوہر کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا، پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔حافظ آباد کے علاقے مٹم کے رہائشی 50 سالہ منیر احمد کی فرزانہ

کوثر سے 27 سال قبل شادی ہوئی تھی اور ان کے 3 بچے ہیں۔منیر احمد کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا اور وہ بیوی کو گھر سے باہر جانے سے منع کرتا تھا۔رات کے وقت منیر احمد اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ اس کی بیوی فرزانہ کوثر نے ڈنڈے کے وار سے اسے ہلاک کر دیا۔پولیس تھانہ کسوکی نے مقتول منیر احمد کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔مقتول کے بھائی عاشق حسین کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں