سیالکوٹ ( پی این آئی) سیالکوٹ میں اپنی دو بیٹیوںں کو قتل کرنے والا باپ گرفتار کر لیا گیا،وزیر اعظم میرے بچیوں کے قاتل کو کڑی سزا دلوائیں، ماں کی دہائی،سیالکوٹ پولیس نے دو بیٹیوں کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقتول بچیوں کی ماں نے وزیراعظم عمران خان نےقاتل کو سخت سزا دلوانے کے لیے نوٹس
لینے کا مطالبہ کردیا۔سیالکوٹ میں باپ نے گھریلو جھگڑےکے دوران فائرنگ کرکے دو بیٹیوں کو قتل جبکہ بیٹے کو زخمی کر دیا۔ چار معصوم بچوں کی ماں نازیہ دو بیٹیوں کے بچھڑ نے پر غم سے نڈھال ہیں۔ملزم کی بیوی نازیہ کا کہنا ہے کہ میرے دو بیٹیاں قتل اور ایک بیٹا شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔ میرا اللہ کے سوا کوئی آسرا نہیں ہے۔پولیس نے ملزم کو امام صاحب محلہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق باپ نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر فائرنگ کر دی تھی جس سے دو بیٹیاں جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں