رحیم یار خان (پی این آئی) پاکستانی نشہ کرنے والوں کا بھی جواب نہیں، سینی ٹائزر سے بھی شراب بنا ڈاالی جس پینے کے نتیجے میں جار شرابی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے، انہوں نے کورونا سے بچنے والے سینی ٹائزر کو گھول کر شراب بنائی
تھی۔ اہل علاقہ نے شراب کشید کرنے والوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ خانپور پولیس کے مطابق بستی جھلن میں زہریلی شراب پینے سے مرید، اکمل، فدا حسین اور محمد ساجد چل بسے، پینے والوں نے ازخود شراب بنائی تھی جو کہ جان لیوا ثابت ہوئی۔اہل علاقہ نے منشیات فروشوں اور شراب بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس بہاولپور کے مطابق بھٹہ کالونی میں گزشتہ شب تین افراد نے شراب نہ ملنے پر ہینڈ سینیٹائزر سے شراب بنا کر پی تھی جس کے بعد تینوں افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں افراد دم توڑ گئے۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں