لاہور (پی این آئی) سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی فاقہ کشی کا شکارہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔ اس حوالے سےسعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی
گئی ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانی لاک ڈاؤن کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم ہزاروں پاکستانی محنت کش پھنس کر رہ گئے ہیں، حکومت نے سعودی عرب میں پاکستانی محنت کشوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی محنت کش سعودی عرب میں لاک ڈاؤن کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں اس لیے حکومت پاکستان کو معاملے کی طرف فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں