منڈی بہاؤ الدین میں باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا

منڈی بہاؤ الدین(پی این آئی) باپ نے تیسری شادی میں رکاوٹ بننے والی بیٹی کو قتل کر دیا۔ 20 سالہ لڑکی کی لاش سڑک کے کنارے ملی ہے۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق منڈی بہاولدین میں باپ نے تیسری شادی میں رکاوٹ بننے پر اپنی ہی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد ملزم

فرار ہوگیا۔ بیس سالہ مقتولہ کا نام عائشہ غلام ہے۔ عائشہ کی لاش جنڈ بوسال کے قریب سڑک کنارے سے ملی تھی۔ پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔تفتیش کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ ملزم غلام علی کی پہلی بیوی کا انتقال ہو چکا ہے اور دوسری کو وہ خود ہی طلاق دے چکا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے چچا کی درخواست پر باپ اور نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گوجرہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close