ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ

جہلم(طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن ملک شوکت فیروز نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری منشاء سندھو اور دیگر سٹاف کے ہمراہ جیل میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسیران کے لیے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور انہیں مزید بہتر کرنے

کی ہدایت کی انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو سراہا اور اسے تسلی بخش قرار دیا انہوں نے جیل کی تمام بیرکس،چلڈرن وارڈ،خواتین وارڈ،میڈیکل سٹور،کیچن اور ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور قیدیوں سے کہاکہ اپنے آپ کو آپ جتنا محدود رکھیں گے اتنے ہی آپ محفوظ رہینگے۔جبکہ اس کو آپ نے خود یقینی بنانا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں