جہلم(طارق مجید کھوکھر)عوام کو اشیاء خوردنی معیاری اور کم نرخوں پر فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہیں کیونکہ یہ عبادت بھی ہے اور نیکی بھی،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے آج ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد
ارشد،اے ڈی سی سید نذارت علی،اے سی جہلم ذوالفقار احمد،اے سی دینہ علی باجوہ،اے سی سوہاوہ شرجیل شاہد،اے سی پنڈدادنخان احمد فراز،ڈی او انڈسٹریز محمد عامر،ڈی آئی او عثمان احمد سندھو،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن انعام الرحیم کے علاوہ کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل اختر بھٹہ،عبدالقادر شاہین،چوہدری توقیر عجب خان، شیخ مظفر،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شکیل اختر کے علاوہ دیگر تاجر موجود تھے ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہاکہ ماہ رمضان کی آمد ہے جبکہ تاجروں نے جس طرح کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کرکے ایک محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے اسی طرح ماہ رمضان میں تمام اشیاء خوردنی جن میں سبزیاں،کریانہ،مٹن،بیف کے ساتھ ساتھ دودھ، دہی نان، روٹی کے آج کے مقرر کردہ نرخوں پرعوام کو فراہم کریں جبکہ تمام اشیاء معیاری ہونی چاہئے انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ان تمام نرخوں پر عوام کو اشیاء خوردنی کی فراہمی کو یقینی بنائیں
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں