کراچی(پی این آئی)بلاول بھٹو زرداری کا کورونا کی صورتحال پر برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا کی وبا سے باہمی عالمی تعاون سے ہی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امیر ممالک کو کم وسائل والے ملکوں کی مدد کرنا ہو گی کیونکہ غریب ممالک کے پاس اتنے
وسائل نہیں کہ وہ کورونا کا مقابلہ کرسکیں، وسائل والے ممالک کو صحت کی سہولیات کی دنیا بھرمیں منصفانہ تقسیم کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کو اب اپنا رویہ بدلنا ہو گا، آج بھی ایران پر پابندیاں ہیں جہاں لوگ کورونا کی وجہ سے مر رہے ہیں جب کہ بھارت اب تک مقبوضہ کشمیر کو بند کیے بیٹھا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن ہے اور لوگوں کے پاس کوئی سہولت نہیں ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان بھی کورونا سے بری طرح متاثر ہوا ہے، ہمارا نظام صحت اتنا وسیع نہیں کہ اس وبا کا مقابلہ کر سکے، ہم لاک ڈاؤن اورسماجی دوری کے ذریعے ہی اس وبا سے بچ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اٹلی اوربرطانیہ کا نظام صحت بھی کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سےبیٹھ گیا ہے، ہمارے پاس تو اٹلی اوربرطانیہ کے مقابلے میں صحت کا نظام بہت کمزورہے، اگر پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھا تو ہمارا نظام صحت بیٹھ جائے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن نے وفاقی حکومت کو مشترکہ کاوشوں کی پیشکش کی ہے، افسوس کہ وفاقی حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے سست روی سے کام کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے صوبوں کو بہت کم مدد مل رہی ہے، صوبے اپنے اپنے طور پر کام کر رہے ہیں لیکن اس وبا پر ہم مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ہی قابو پا سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں