ذخیرہ اندوزی کرنیوالے 9 دکانداروں کیخلاف مقدمات درج

جہلم(طار ق مجید کھوکھر) موجودہ لاک ڈاؤن کے تناظر میں ذخیرہ اندوزی میں ملوث اور زائد نرخوں پر اشیاء خرو نوش بچنے والے 9 دوکانداوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، تفصیلات کے مطابق آج تحصیل سوہاوہ اور پنڈ دادنخان میں 9 دوکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں، جبکہ متعدد دوکانداروں کو مجموئی طور پر 73000 روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارروایوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے ا ور انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام تحصیلوں میں کارروائیاں جاری رکھیں، ذخیرہ اندوزی اور زائد نرخوں پر اشیاء خرو نوش بچنے والے دوکانداروں کے خلاف مقدامات کا اندراج کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق آج لیاقت کریانہ سٹور پنڈ دادنخان کو 3000، نومی ٹریڈرز پنڈ دادنخان کو 2000 روپے، ملک فروٹ فروش پنڈ دادنخان کو 1000، قیصر جنرل سٹور سوہاوہ کو 3000 روپے، سلیم سبزی فروش سوہاوہ کو 1000، میاں کریانہ سٹور کے مالک کو 3000 روپے جرمانہ کیا ہے۔ اسی طرح اشرف کریانہ سٹور، مدثر کریانہ سٹور، طارق کریانہ سٹور، مشتاق سبزی فروش، صفدر کریانہ سٹور، وقار شاہ کریانہ سٹور، جہانگیر کریانہ سٹور اور فیصل کریانہ سٹور کے مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہا ہے کہ جہلم کے صارفین زائد قیمتوں پر اشیا خوردنی فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف 080002345،قیمت اپلیکیشن پر شکایات درج کروائیں جس پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close