انجمن بہبود مریضاں کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم کیلئے ادویات کا عطیہ

جہلم(طارق مجید کھوکھر)انجمن بہبود مریضاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم کی جانب سے عطیہ ادویات انجمن بہبودی مریضاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم کی جانب سے شعبہ ناک کان گلہ، شعبہ دل اور شعبہ بچگان کے لیے مفت ادویات عطیہ کی گئیں۔ اس موقع پر صدد انجمن بہبود مریضاں چوہدری ساجد امین جادہ،میڈیکل سوشل آفیسر علیم یوسف،  جنرل سکریٹری پی ایم اے جہلم ڈاکٹر باسط الطاف اور سماجی ورکر مسعود بٹ موجود تھے۔ چوہدری ساجد امین کا کہنا تھا کہ انجمن بہبود مریضاں ہسپتال آ نے والے مریضوں کی ویلفیئر کے لیے ہر وقت سر گرم عمل ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close