کورونا وائرس ،عوام حکومت کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کریں، ارکان صوبائی اسمبلی،راجہ یاور کمال خان،چوہدری ظفر اقبال

جہلم(طارق مجید کھوکھر)عوام کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرکے اپنے آپ کو کرونا وائرس سے محفوظ کرنا ہے کیونکہ آپ جتنے محدود رہینگے اتنے ہی محفوظ رہین گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال خان و رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے اپنے حلقوں کے دورے کرنے کے بعد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ابھی تک پنجاب حکومت کی طرف سے کوئی فارم،ایپ یا نمبر کسی بھی ویب سائٹ پر جاری نہیں ہوا اس لیے لوگ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے نمبروں پر یقین نہ کریں انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان، ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس اور محکمہ صحت کے تمام ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف، پیرا میڈیکل سٹاف عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہیں جبکہ ہم بھی اپنے حلقہ کے لوگوں کے ساتھ رابطہ میں ہیں اللہ تعالی ہمیں اس کرونا وائرس سے محفوظ رکھے جبکہ تمام لوگ اپنی نماز ادا کرنے کے بعد خصوصی دعائیں مانگے یقیناً اللہ تعالی غفور و رحیم ہے وہ ہم پر رحم اور کرم ضرور کریگا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close