جہلم(طارق مجید کھوکھر) کنٹونمنٹ بورڈ جہلم اور جہلم کے تمام دفاتر میں آنیوالے تمام سرکاری ملازمین کے علاوہ عوام کو ڈیجیٹل طریقے سے چیک کرنے کا عمل جاری ۔ ضلع کے تمام دفاتر میں افسران و ملازمین کو ڈیجیٹل طریقے سے چیک کرنے کے ساتھ ساتھ تمام دفاتر میں کلورین سپرے کرنے کے عمل کو یقینی بنایا گیا
ہے جس کیوجہ سے تمام حالات پرسکون ہیں اسی طرح کنٹونمنٹ بورڈ جہلم میں اسٹیشن کمانڈر جہلم کے احکامات پر ہر آنیوالے کو ڈیجیٹل آلات سے چیک کرنے کے بعد دفتر کے اندر جانے دیا جاتا ہے جہاں ایک زیادہ کوئی فرد نہیں ہوتا جبکہ تمام دفاتر میں کلورین سے روزانہ کی بنیاد پر سپرے کیا جاتا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع جہلم کے احکامات پر پورے شہر میں لاک ڈاؤن بدستور جاری ہے۔۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں