جہلم(طارق مجید کھوکھر)لائنز کلب جہلم کی طرف سے کرونا وائرس کے پیش نظر حالات کے تحت مستحق افراد میں لاکھوں روپے کے راشن بیگز تقسیم کیے گئے تفصیلات کے مطابق لائنز کلب جہلم کے مخیر حضرات نے ضروریات زندگی کی اشیاء خورد و نوش کے ستر بیگز جن میں اشیاء خورد و نوش کی تمام اشیاء
موجود تھیں مستحق افراد میں تقسیم کیے اس موقع پر پاپولر لائنز کلب کے ندیم خان،راجہ نجم،راجہ واجد محدود،لائن ارشد محمود کے علاوہ دیگر لائنز کلب کے لوگ موجود تھے انہوں نے کہاکہ یہ راشن بیگز تمام مستحق افراد کو ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کیے جائینگے کیونکہ ان حالات میں ایسے لوگوں کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جبکہ یہ نیکی بھی ہے اور عبادت بھی اور یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری رہیگا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں