جہلم(طارق مجید کھوکھر)ملکی حالات کے پیش نظر مستحق افراد میں راشن تقسیم کیلئے جہلم ڈی سی دفتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کردیاگیا ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر مستحق افراد کو اشیاء خوردنی فراہم کرنے کے مقصد سے ڈی سی دفتر میں خصوصی ہلپ ڈیسک کا قیام عمل
میں لایاگیا ہے یہ ہیلپ ڈیسک ضرورت مند افراد اور روزانہ اجرت پر کام کرنیوالے افراد اور غریب عوام میں راشن فراہم کرنے میں کارساز ثابت ہوگا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں مخیر حضرات مقامی این جی اوز سمیت بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے تعاون کی مدد سے ضلعی انتظامیہ حقدار افراد کو راشن فراہم کرنے کے لیے کام کرے گا انہوں نے بتایا کہ ہیلپ ڈیسک محکمہ سوشل ویلفیئر جہلم کی زیر نگرانی کام کرے گا ڈی او سوشل ویلفیئر بیت المال انچارج چوہدری واجد حسین کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے ان کا عملہ صبح دس بجے تا شام چھ بجے تک ڈی سی دفتر میں قائم ہیلپ ڈیسک پر موجود رہے گا تا کہ مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔۔۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں