جہلم(طارق مجید کھوکھر)کرونا وائرس ایک موذی بیماری ہے جس سے بچاؤ کے لیے حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں جبکہ اس میں سب سے بہترین کردار ہمارے اداروں کا ہے جن کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما انجینئر حافظ سرفراز
احمد،راؤ محمد یونس نے کیا انہوں نے کہاکہ یہ خوش آئند بات ہے کہ آج ناصرف ہماری جماعت کام کررہی ہے بلکہ تمام سماجی اور سیاسی لوگ کرونا وائرس کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہیں اسی طرح افواج پاکستان، پولیس، رینجرز، ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈیکل سٹاف جس محنت سے اس موذی بیماری کے خلاف عمل پیرا ہیں انہوں نے قوم کے دل جیت لیے ہیں اور ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے آپ کو محدود کرکے محفوظ رکھنا ہوگا اسی میں ہم سب کا فائدہ ہیں جبکہ حکومت اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں