جلد سرجیکل ماسک کی قلت دور کردی جائے گی،کیمسٹ ، ڈرگسٹ ایسوسی ایشن جہلم

جہلم(طارق مجید کھوکھر)مارکیٹ میں دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے ناقص فیس ماسک فروخت کرکے لوگوں کو لوٹے جا رہے تھے لیکن ہم نے فارما سیوٹیکل کمپنی سے رابطہ کرکے اصلی سینٹائزر منگوا کر بغیر نفع کے عوام کے ساتھ ساتھ کیمسٹوں کو فراہم کیے ہیں جس سے یہ مصنوعی قلت ختم ہو گئی ہے۔ ان

خیالات کا اظہار کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر راجہ شیراز اکبر،جنرل سیکرٹری شیخ عبدالوحید،فنانس سیکرٹری معین سعید نے کیا انہوں نے کہاکہ فوری طور پر ہم نے فارما سیوٹیکل کمپنی سے رابطہ کرکے اصلی سینٹائزر منگوا کر بغیر نفع کے عوام کے ساتھ ساتھ کیمسٹوں کو فراہم کیے ہیں جس سے یہ مصنوعی قلت ختم ہو گئی ہے انہوں نے کہاکہ ہم فیس ماسک بھی بغیر نفع نقصان کے فروخت کررہے ہیں جبکہ سرجیکل ماسک کی مارکیٹ میں کمی ہے جس کے لیے ہم فارما سیوٹیکل کمپنیوں سے رابطے کررہے ہیں جلد اس کو بھی عوام کو فراہم کرکے انہیں ریلیف دیا جائے گا۔انہوں کیمسٹ برادری سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر تمام کیمسٹ فیس ماسک اور سینٹائزر بغیر نفع نقصان کے عوام کو فراہم کریں اور لوگوں کی دعائیں لیں۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں