ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کا قرنطینہ سنٹرز کا دورہ

جہلم (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کا قرنطینہ سنٹرز کا دورہ، آئسولیشن سنٹرز میں مریضوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کو مکمل چیک کیا گیا۔دورے کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضلع ہذا میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے اس سلسلہ میں مزید عوام الناس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی غیر ضروری موومنٹ کو مکمل طور پر ختم کریں ماسوائے کسی میڈیکل ایمرجنسی ضروریات زندگی کے لیے گھروں سے باہر ہرگز نہ نکلیں اپنے بچوں کو سختی سے ہدایت کریں کہ وہ کسی بھی گراؤنڈ کھلے میدان اور تنگ بازی سے مکمل باز ہیں کیونکہ اس وباء کے پھیلنے کا سبب آقس میں میل جول ہے لہذا ایک اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں اور دفعہ 144کے نفاذ کو کسی کو بھی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور اگر کوئی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے قانونی کاروائی کی جائے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں