برطانیہ میں پب، بار، ریسٹورینٹس، سینما اور تفریحی مراکز تاحکم ثانی بند

لندن (خادم حسین شاہین) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ملک بھر میںپب، بار،ریسٹورنٹس،سینما، تفریحی مراکز کوجمعہ کی رات سےتا حکم ثانی بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاہم ریسٹورنٹس کوکھانا فروخت کرنے کی اجازت ہو گی۔جبکہ سکولز، کالجز اور لندن میں زیادہ ترانڈر گراؤنڈ ٹیوب سروسز پہلے ہی

بند کی جا چکی ہیں۔دوسری طرف برٹش پاکستانی اور کشمیری لوگوں نے بھی برطانوی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خود کو گھروں میں بند کرلیا ہے۔مساجد بھی نمازیوں کے لئے بند کر دی گئی ہیں بالخصوص نماز جمعہ کی ادائیگی روک دی گئی ہے تاہم امام مسجد اور چند نمازی پانچ وقت کی نمازیں باقاعدگی سے مساجد میں ادا کر سکیں گے۔ یہ سب کچھ احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا جا رہا ہے ۔یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ کرونا وائرس جس تیزی سے پوری دنیا میں پھیلا ہے اور اس کی وجہ سے جس قدر اموات ہو چکی ہیں اس بات سے لوگ بے حد خوف زدہ ہیں کہ کچھ مذہبی اسکالرز اس بات کو تقدیر کے ساتھ جوڑ کر عوام کو کنفیوز کر رہے ہیںجبکہ ڈاکٹرز اور سائنسدانوں یہ کہنا ہے کہ تقدیر کا عمل اپنی جگہ مگرخود کو وبائی امراض سے بچانا بھی تو ہم پر فرض ہے اس لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بھی انتہائی ضروری ہے ورنہ بصورت دیگر اس کو خود کشی قرار دیا جا سکتا ہے مقامی پاکستانیوں اور کشمیریوں کا کہنا ہے کہ اگر اس وباء کے باعث مساجد میں جانے سے جان کو خطرہ ہو سکتا ہے تو جان بچانا بھی ہم پر فرض ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جو ڈاکٹرز،نرسیں، سائنسدان اور سیاستدان دن رات چوبیسوں گھنٹے ہمیں اس جان لیوا وباء سے بچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ان کی ہدایات پر عمل نہ کر کے ہم اپنا ہی نقصان کر لیں گے۔بجائے اس کے کہ ہم ان لوگوں کا شکریہ ادا کریں اور ان کی خدمات کو سلام پیش کریں ہم اس معاملے کو تقدیر کے ساتھ جوڑ کر ہم عوام میں مزید کنفیوژن پیدا کر رہے ہیں جو کہ مناسب نہیں ہے۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close