جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ،پتنگ ڈوریں،منشیات،اسلحہ برآمد، مقدمات درج

جہلم(طارق مجید کھوکھر) سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،1۔ایس آئی ساجد محمود تھانہ سول لائن نے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے اڈے پر ریڈ کر کہ 9کس ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی غلام مجتبیٰ تھانہ سول لائن نے دوران گشت ملزم عاصم جاوید ولد خالد

جاوید سکنہ گلی نمبر 3ڈھوک جمعہ جہلم سے 35عددپتنگیں اور 3عدد ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔ایس آئی طارق محمود تھانہ صدر نے دوران گشت ملزم محمد عمران ولد مرزا حمید بیگ سکنہ چک مغلاں جہلم سے 20عدد پتنگیں اور 3عدد ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی فیاض احمد تھانہ صدر نے دوران گشت ملزمان 1۔عبدالسعید ولد عبدالستار سکنہ نیو کالا آرائیاں کنتریلی روڈ کالا گجراں جہلم سے 25عدد پتنگیں اور 3عدد ڈوریں برآمد2۔عرفان ولدذوالفقار سکنہ محلہ رمضان پورہ چک براہم جہلم سے 22عدد پتنگیں اور 3عدد ڈوریں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔۔ایس آئی ساجد محمود تھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم راجہ وقارخان ولد عبدالجبار سکنہ پیراغیب جہلم کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی شاہد امجد تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت ملزم حسنین علی ولد ندیم احمد سکنہ جلالپور شریف پنڈدادنخان سے پسٹل 30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی محمد ارشاد تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم محمد عثمان غنی ولد عبدالعزیز سکنہ ٹویہ محلہ جہلم سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی شوکت محمود تھانہ دینہ نے دوران گشت ملزم محمد عرفان ولد محمد لطیف سکنہ پنڈجاٹہ دینہ کو بحالت نشہ شراب گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ چوکی کالا گاجراں کے سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر نے آٹھ قمار بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقدی،موبائل اور تاش برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close